اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم جیپانیز پارک پاکستان اور جاپان کی دوستی کی علامت ہے۔ یہ بات پاکستان میں جاپان کے سفیر مٹسودا کونی نوری نے پارک کیلئے سفارتخانہ کی طرف سے یاسمین کے 20 درختوں کی حوالگی کے موقع پر کہی، جاپانی سفارتخانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق درخت لگانے کی تقریب مین پاکستان میں جاپانی سفیر مٹسودا کونی نوری اور وزیر مملکت ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے شرکت کی۔ , پاکستان میں جاپانی سفارتخانے نے وزیراعظم عمران خان کے کلین و گرین پاکستان اقدام کے تحت یاسمین کے 20 درختوں کی امداد فراہم کی۔ اس موقع پر جیپانیز پارک میں شجرکاری مہم کے تحت یاسمین کے تمام 20 درخت لگایے گئے۔ جاپان کے سفیر مٹسودا کونی نوری نے کہا کہ بہت سے مقامی افراد اس پارک کا دورہ کرتے ہیں۔جیپانیز پارک 1985 میں کھولا گیا اسوقت کے جاپانی وزیراعظم ناکاسونی کے دورہ کے دوران پارک کو بچوں کی تقریح کا سامان جاپانی بچوں کی جانب سے تحفتا دیا گیا, سامان کے پرانے ہونے پر 2015 میں جاپان نے اس سامان کو دوبارہ تازہ کیا, کوننیوری نے کہا کہ رواں برس موسم گرما میں مون سون کی بھاری برسات میں بانس کے درختوں گرنے کے بعد جاپانی سفیر نے پارک کو نئے درخت فراہم کیے, ان کا کہنا تھا کہ پارک کو صاف اور سرسبز بنانے کے. لیے جاپانی سفارتخانے کی جانب سے شجرکاری ایک چھوٹا سا تحفہ ہے, یہ جاپانی سفارت خانہ کی جانب سے وزیر اعظم کے صاف و سرسبز پاکستان اقدام میں ایک چھوٹا سا حصہ ہے, انھوں نے کہا کہ جاپانی سفارت خانے نے اپنے کمپاونڈ میں بھی گذشتہ نومبر میں شجرکاری صاف و سرسبز پاکستان میں حصہ ڈالنے کے لیے کی, اس موقع پر پاکستان میں جاپانی سفیر مٹسودا کونی نوری اور وزیر مملکت زرتاج گل نے ماحولیاتی تبدیلی کے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال بھی کیا, دونوں شخصیات میں شمسی توانائی سیل کی جدید نیکسٹ جنریشن, کاربن کی ری سائیکلنگ, اور بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی,