جاپان میں شکاریوں کی قلت کی وجہ سے جنگلی جانوروں نے کسانوں کا جینا دوبھر کر دیا۔ حکومت نے کھیتوں کو بچانے کے لیے علاقے کی خواتین کو ہتھیار دے دیئے۔
ٹوکیو: جاپان میں شکاریوں کی قلت پیدا ہونے سے دیہی علاقوں میں جنگلی جانوروں کا راج بڑھنے سے جنگلی جانوروں نے کسانوں کا جینا دوبھر کر دیا۔ کھیتوں کو جانوروں سے بچانے کے لیے حکومت نے علاقے کی خواتین کو ہتھیار دے دیئے تاکہ وہ کھیتوں کو جنگلی جانوروں سے بچا سکیں۔ایک اندازے کے مطابق جاپان میں زراعت کے شعبے کو جنگلی جانوروں کی وجہ سے سالانہ 17 کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں میں ہرنوں کی آبادی 4 لاکھ سے بڑھ کر 30 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔