جاپان میں ایشیاء کے سب سے بڑے الیکٹرانک میلے کی رعنائیاں عروج پرہیں۔ٹیبل ٹینس روبوٹ، ہوم اسسٹنٹ روبوٹ اور مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹس لوگوں کی توجہ کا مرکزبنے ہوئے ہیں۔
ٹوکیو میں ہونیوالےCEATECنامی اس میلے کیلئے دنیا بھر سے 500کمپنیوں اور اوگنائزیشنز نے شرکت کی اور ہزاروں اشیاء نمائش کا حصہ بنائیں۔
کمبائینڈایگزبیشن آف ایڈونس ٹیکنالوجی کے تحت منعقد ہونیوالی اس نمائش میں ٹیبل ٹینس روبوٹ، ہوم اسسٹنٹ روبوٹ ا ور مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹس سمیت دیگر جدید الیکٹرانک اشیاء شائقین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
اس کے علاوہ روزمرہ زندگی میں کارآمد مختلف ایپلیکیشن بھی زیرِ بحث رہیں۔ کئی روز تک جاری رہنے والے اس میلے میں نئی جدت کی حامل اور منفرد ٹیکنالوجی کی نمائش کی گئی ہے، جس میں سے پنگ پونگ روبوٹ، ہیلتھ ٹی شرٹ اور دیگر کئی اشیاء لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں ہیں۔