جاپان میں شرح پیدائش میں تیزی سے کمی واقع ہورہی ہے ۔ خدشہ ہے کہ 2065 تک جاپان کی آبادی میں چار کروڑافراد کی کمی واقع ہوسکتی ہے۔
جاپان کے قومی ادارہ برائے آبادی اور سماجی تحفظ کی ایک تحقیق کے مطابق جاپان کو آبادی میں شدید کمی کے مسئلے کا سامنا ہے۔ اس وقت جاپان کی آبادی
12 کروڑ70 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس جاپان میں شرح پیدائش میں کمی کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔ 2016 میں دس لاکھ سے بھی کم بچے پیدا ہوئے، یہ تعداد 1899 کے بعد سے کم ترین بتائی جا رہی ہے۔