ٹوکیو……..بھارت کی پہلی تیز رفتار ٹرین بنانے کیلئے جاپان اور بھارت کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، جاپان بھارت کو 8 ارب ڈالر کا قرض بھی دے گا، معاہدے کا باضابطہ اعلان ہفتے کومتوقع ہے۔جاپانی اخبار کے مطابق جاپان بھارت کی پہلی بُلٹ ٹرین تیار کرے گا،جس کیلئے بھارت کو 8 ارب ڈالر کا قرضہ بھی دیا جائے گا۔ تیز رفتار ٹرین ممبئی اور احمد آباد کے درمیان چلائی جائے گی ۔ جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے کے بھارت دورے کے موقع پر ہفتے کودونوں ملکوں کے درمیان معاہدے کا باضابطہ اعلان کیا جائےگا، بُلٹ ٹرین منصوبے کا تخمینہ 980 ارب بھارتی روپے لگایا گیاہے۔