counter easy hit

جاپانی سفیر کا کے پی بلوچستان میں سیکورٹی فورسز پرحملوں پراظہار تشویش، پاکستان کی سرحدوں، ائرپورٹس، بندرگاہوں پر سیکورٹی اور سکیننگ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے مکمل تکنیکی مدد فراہم کریگا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)اسلام آباد میں جاپانی سفارتخانے نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں پر دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اسلام آباد میں متعین جاپانی سفارتخانے کے ناظم الامور شینڈو یوسوک نے بلوچستان کے ضلع گوادر اور خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں 16 اکتوبر کو سیکیورٹی اہلکاروں اور نجی محافظوں پر دو مختلف دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے کسی بھی اقدام کو کسی بھی وجہ یا مقصد سے جواز نہیں بنایا جاسکتا۔ جاپانی ناظم الامور شینڈو یوسوک نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔ امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے جاپانی ناظم الامور نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جاپان دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے حکومت پاکستان اور اس کی بہادر سکیورٹی فورسز کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت جاپان انسداد دہشت گردی کے متعدد منصوبوں جیسے پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے سہولیات اور آلات کی بہتری کے لئے معاونت کررہی ہے ، جس میں سیکیورٹی اقدامات بڑھانے کے لئے اسلام آباد ، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں کو بہتر بنانے کے منصوبے شامل ہیں ،اس کے علاوہ معائنہ کا سامان ، چہرے کی شناخت کا نظام انسٹال کرنا ، اور منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ اور سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف سرحدی حفاظتی انتظام کو مستحکم کرنا شامل ہیں۔ حکومت جاپان نے کراچی پورٹ اور پورٹ بن قاسم میں ایسٹ اور ویسٹ وارنف میں کنٹینرز اسکیننگ ٹرمینلز کی تین نئی پوسٹوں کے قیام کے لئے پاکستان کسٹمز اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو مدد فراہم کی ہے۔ جس پر 137 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ لاگت آئیگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website