counter easy hit

جاپان ، ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(یس اردو نیوز) جاپان نے مخصوص ویزا رکھنے والے تارکین وطن کو 5 اگست سے دوبارہ جاپان میں آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کی وبا پر کنٹرول کے اقدامات کے تحت، اِس وقت 146 ممالک اور خطوں کے شہریوں کو جاپان آنے کی اجازت نہیں جبکہ جاپان میں مقیم غیر ملکیوں کو بھی، خصوصی وجوہات کے علاوہ باہر جانے کی صورت میں دوبارہ جاپان میں داخلے کی اجازت نہیں ہے تاہم، اب حکومت کا کہنا ہے وہ بعض مخصوص اقسام کے جاپانی ویزا کے حامل غیر ملکی شہریوں کو دوبارہ ملک میں داخلے کی اجازت دے گی، بشرطیکہ وہ کورونا وائرس کا پی سی آر ٹیسٹ کرانے جیسی شرائط کو پورا کرتے ہوں۔ ان میں بین الاقوامی طالبعلم، تکنیکی تربیت حاصل کرنے والے افراد اور جاپان میں تعینات کمپنی ملازمین بھی شامل ہیں تاہم انہیں صرف اسی صورت میں دوبارہ جاپان واپس آنے دیا جائے گا کہ وہ داخلے کے سخت ضوابط کے نفاذ سے قبل جاپان سے گئے ہوں۔ جاپان پہلے ہی ویتنام اور تھائی لینڈ کے ساتھ کاروباری افراد کے دوروں کی بحالی پر اتفاق کر چکا ہے اور طویل مدتی ویزا کی درخواستیں قبول کر رہا ہے۔ ان افراد کی جاپان آمد اگست میں متوقع ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website