اسلام آباد(یس اردو نیوز) جاپان کے پاکستان میں سفیر کونینوری مسٹوڈا نے (منگل) کے روز اسلام آباد میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ایک ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمپنیاں پاکستان ریلوے کو تکنیکی اور حفاظتی امور میں مدد کریں گی۔ شیخ رشید نے اس موقع پر کہا کہ جاپان ریلوے دنیا کی بہترین ریلوے ہے اور پاکستان ریلوے کے ساتھ اس کی شراکت داری سے نہ صرف نظام کو جدید بنانے بلکہ محکمے کی سروسز بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ ملاقات کے دوران دونوں نے پاکستان ریلوے کی ترقی کے منصوبوں اور کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان نے محدود مسافر ٹرینیں چلائی ہیں تاکہ عوام کسی مشکل کے بغیر عیدالفطر اپنے آبائی علاقوں میں منا سکیں۔ وزیرریلوے نے عوام پر زور دیا کہ وہ مہلک وائرس سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کیلئے ٹرینوں میں سفر کے دوران ضابطہ کار پر عمل کریں۔
جاپان نے پاکستان ریلوے کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظاہر کیا ہے ۔ اس سلسلے میں
جاپان کی ریلوے کمپنیاں پاکستان ریلوے کے ساتھ شراکت داری کر سکتی ہیں۔