جاپان کے ٹاؤن شیراہاما میں ریڈ بْل کلف ڈائیونگ ورلڈ سیریزکے آٹھویں راؤنڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کئی ماہر ڈائیورز نے شرکت کی ہے۔
ورلڈ سیریز میں 21.5میٹر بلند پہاڑوں سے سمندر میں چھلانگ لگانے کے اس مقابلے کو 2مختلف راؤنڈز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایونٹ کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا حوصلہ بڑھاتے دکھائی دیئے۔
ماہر ڈائیورز نے پوڈیم سے پانی میں چھلانگ لگا کر فضاء میں شاندار کرتب کا مظاہرہ کر کے تماشائیوں کو بھرپور لطف فراہم کیا۔
مردوں کے مقابلے میں میکسیکو سے تعلق رکھنے والے سرجیو گزمین نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ خواتین کے مقابلے میں آسٹریلیا کی رینن افلینڈ سر فہرست رہیں۔