ٹوکیو….اگر کوئی جانور چڑیا گھر سے فرار ہوجائے تو کیا کرنا چاہئے ، ا س مقصد کے لئے جاپان میں ہنگامی مشقوں کا اہتمام کیا گیا ۔
ٹو کیو کے ایک مقامی چڑیا گھر میں انتظامیہ نے چڑیا گھر کے ملازمین کے لئے جانوروں کی فرار کی کوشش ناکام بنانے کے لئے باقاعدہ تربیت کا اہتمام کیا، اس دوران ایک شخص زیبرا کے روپ میں چڑیا گھر سے فرار ہوگیا ، جسے ملازمین نے ہدایات کے مطابق پکڑ لیا۔اس دلچسپ مشق میں 150 ملازمین، پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔