counter easy hit

ملتان: ہلاک ہونے والے جاپانی کی موت خودکشی قرار

ملتان میں جاپانی انجینئرہوٹل کی چھت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔پولیس نے واقعہ کو خودکشی قرار دے دیا ہے۔

Japanese citizen commits suicide in Multan: police

Japanese citizen commits suicide in Multan: police

ملتان میں جاپانی انجینئرآکومارا کاتوسومی ہوٹل کی چھت سے کود گیا اور نشترہسپتال لے جاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ۔پولیس کے مطابقپینتیس سالہ انجینئر سولہ ساتھیوں کے ہمراہ پرانے بہاول پور روڈ پر واقع ایک نجی ہوٹل میں دو ماہ سے مقیم تھا۔ یہ جاپانی باشندے ڈیرہ غازی خان میں ایک سڑک کی تعمیر کے منصوبہ کے سلسلہ میں رہ رہے تھے۔اکو مارا جاپانی باشندہ کو ہوٹل کی سی سی ٹی وی کے مطابق رات 3 بجے ہوٹل کی چھت پر جاتا ہوا دیکھا گیا جس کے کمرے سے جاپانی زبان میں لکھا خط بھی ملا ہے جس کے لئے ٹرانسلیٹرکوطلب کرلیاگیا۔خط کے مطابق خودکشی کی وجہ خاندانی مسائل تھی ۔ لاش کو نشتراسپتال کے سردخانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website