جاپانی شہری نے اپنی بیوی کے لیے دو سال کے عرصے میں یہ باغ بنایا ، گلابی پھولوں کی خوشبو سالانہ سات ہزار سے زائد سیاحوں کو یہاں کھینچ لاتی ہے
ٹوکیو (یس اُردو) جاپانی شہری نے محبت کی نئی تاریخ رقم کر دی ، نابینا بیوی کے لیے گلابی پھولوں کا خوبصورت باغ سجا دیا ۔محبت ہو تو ایسی ، جاپانی معمر شہری نے اپنی نابینا بیوی کی تنہائی دور کرنے کے لیے گلابی پھولوں کا ایک پور اباغ سجا دیا ۔ جاپانی شہری نے اپنی بیوی کے لیے دو سال کے عرصے میں یہ باغ بنایا ، گلابی پھولوں کی خوشبو سالانہ سات ہزار سے زائد سیاحوں کو یہاں کھینچ لاتی ہے جو باغ کی سیر کے علاوہ جاپانی جوڑے سے ملاقات کرنا بھی ضروری سمجھتے ہیں ۔