ٹوکیو: پاکستانی کرکٹرز کا ”پش اپ“ سٹائل ہٹ ہو گیا۔ اور تو اور اب روبوٹ بھی ڈنٹر پیلنے لگے۔ جی ہاں مصباح الحق، اظہر علی اور سہیل خان نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچوں میں پش اپس کیا لگائے کہ انسانوں کے ساتھ ساتھ روبوٹس کے من کو بھی ان کا یہ انداز بھا گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ہیومینائیڈ روبوٹ بیٹری ختم ہونے کے بعد بھی بہت دیر تک صرف پش اپس سے پیدا ہونے والی توانائی کی مدد سے مزید پش اپس لگا سکتا ہے۔ جاپانی ماہرین نے ان روبوٹس کو انسانی فطرت کے مطابق بنانے کیلئے کافی محنت سے کام لیا ہے۔
جس طرح انسان پش اپس لگانے کے بعد وارم اپ ہو جاتے ہیں اور توانائی محسوس کرتے ہیں اسی طرح یہ روبوٹس پش اپس لگا کر توانائی پیدا کرتے ہیں اور بیٹری ختم ہونے کی صورت میں اس توانائی کو بروئے کار لاتے ہیں۔