counter easy hit

ناراضگی ختم ، جاپانی شہری نے بیوی سے بولے بغیر بیس سال گزار دیئے

بیٹے نے والدین کی ناراضگی کا معاملہ ٹی وی چینل پر اٹھایا تو اس کے باپ نے مجبور ہوکر اپنی بیوی سے بات چیت کا سلسلہ شروع کر دیا

ٹوکیو: جاپانی شہری نے بیوی سے بات چیت کیے بنا بیس سال گزار دیئے ۔ ناراضی کی وجہ سے اشاروں کی زبان استعمال کرتا رہا ۔بیس سال بعد بچوں کے مجبورکرنے پر خاموشی توڑی ۔ اسے انا کہیں یا بے جا ضد ، لیکن یہ حقیقت ہے کہ جاپانی شہری اوٹو نے اپنی اہلیہ کاتایاما یومی کے ساتھ بیس سال بغیر بات چیت کے گزار دیئے ۔ بیس سال قبل بیوی کی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر اوٹو ایسا ناراض ہوا کہ پھر لاکھ منانے پر بھی نہ مانا ۔

اٹھارہ سالہ بیٹے نے یہ معاملہ ایک ٹی وی چینل پر اٹھایا کہ اس نے کبھی بھی اپنے والدین کو گفتگو کرتے نہیں سنا ۔

بچوں کے مجبور کرنے پر جاپانی شہری نے اپنی بیوی سے پہلی بار گفتگو کی ۔ والدین کی 20 سال بعد پہلی گفتگو سن کر بچے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website