counter easy hit

جاپان:جیل میں پناہ کے خواہش مند بوڑھے معمولی جرائم کرنے لگے

جاپان میں جیلیں نرسنگ ہوم بننے لگیں، غریب اور بے گھر بوڑھے افراد چھوٹے موٹے جرائم کرکے جیل آجاتے ہیں جہاں انھیں کھانا پینا اور طبی سہولتیں مل جاتی ہیں۔

Japans: elderly turn to life of crime to get refuge in prison

Japans: elderly turn to life of crime to get refuge in prison

جاپان میں معمر افراد میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، بے گھر اور غریب بوڑھے افراد چوری اور دیگر چھوٹے جرائم جان بوجھ کر کرتے ہیں تاکہ انھیں جیل یا اصلاحی مرکز بھیج دیا جائے جہاں انھیں کام تو کرنا پڑتا ہے مگر رہائش بھی ملتی ہے اور کھانا پینا بھی۔جیلوں کی انتظامیہ اس صورت حال سے پریشان ہے کیونکہ جیلیں نرسنگ ہوم کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، بوڑھے قیدیوں کا زیادہ خیال بھی رکھنا پڑتا ہے، جاپان کی حکومت نے جیلوں میں نرسنگ عملے میں اضافے کے لیے چھ کروڑ ین کی رقم مختص کردی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website