محسن انسانیت کی آمد پر جشن۔ عید میلاد النبی پر کراچی سے خیبر تک گلی محلوں میں روشنیوں کی بہار، درودو سلام کی محافل کا انعقاد جشن عید میلاد النبی ﷺ آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے گھروں ، بازاروں اور گلیوں کو سبز جھنڈیوں اور بینرز سے سجا گیا ہے، عمارتیں رنگ برنگے قمقموں سے جگمگا اٹھیں جگہ جگہ محافل نعت کا انعقاد، فضائیں درود و سلام کی صدائوں سے مہک اٹھیں سکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔
جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ نبی کریم کی ولا دت کا جشن منانا ایمان کی دلیل ہے، پیغمبر اسلام کی حیا ت طیبہ اہل ایمان کیلئے ایک روشن مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ فرزندان اسلام مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ میلا د النبی کے جلوس اور محافل میں شر کت کر کے پیا رے مصطفی سے والہا نہ عقیدت کا بھر پور اظہار کریں ۔
انہو ں نے کہا کہ نبی کریم کی زندگی ہر دور کے انسانوں کیلئے قابل تقلید ہے اسوۂ رسا لت امن و سلامتی ،انسانی فلاح و ترقی کی راہ دکھا تا ہے۔12ربیع الاول کا مرکزی جلوس آج پیر 3؍بجے سہ پہرنیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے براستہ ایم اے جناح روڈ علامہ شاہ عبد الحق قادری ،علامہ کو کب نو رانی اوکا ڑوی ودیگر علماء کی قیادت میں نشتر پارک کے لئے روانہ ہوگا۔
جلسہ عید میلاد النبی ٹھیک 5؍بجے شام نشتر پارک میں ہو گا۔جما عت اہلسنّت کے قائدین علامہ شاہ عبد الحق قادری ،مولانا ابرار احمد رحمانی ،صوفی حسین لاکھانی نے کہا کہ جشن میلاد مصطفی کو شا یا ن شا ن طو ر پر منا نے کی تیا ریا ں زور و شو ر سے کی گئیں ہیں،پاکستان مصطفی جانِ رحمت کے چاہنے والوں کی سرزمین ہے ملک کے درودیوار ہمیشہ درودو سلام سے گونجتے رہیں گے۔
عوام عظمتِ مصطفی کے پر چم کو بلند رکھنے کیلئے لبیک یا رسو ل اللہ کی صداؤں میں 12 ربیع الاول کو میلا د النبی کے جلو سوں اور جلسوں میں بھر پو ر شرکت کریں ۔ قائدین نے کہا کہ کوئی سازشی قوت ،دہشت و بد امنی ہمیں جشن میلاد منانے سے نہیں روک سکتی،عظمت مصطفی پر مر مٹنے کا جذبہ رکھنے والے لوگ ابھی بھی موجود ہیں۔
میلا د کے تمام جلو س روایتی روٹ کے مطابق نکلیں گے جس میں کو ئی تبدیلی نہیں ہو گی ۔ انہو ں نے واضح کیا کہ غلامان مصطفی کسی دہشت گرد ی ،بدامنی ،خو ف و ہراس سے ہر گز گھبرانے والے نہیں ہیں نبی کے ذکر کو رب اللعالمین نے بلند کیا ہے ہم رہیں یا نہ رہیں میلا د النبی کا جشن جاری رہے گا ۔ نیز عید میلاد النبی کی مرکزی جلسہ گاہ نشتر پارک کے انتظامات کے سلسلے میں جماعت اہلسنّت کراچی کے رہنماؤں نے نشتر پارک کا دورہ کیا ۔
رہنمائوں نے کہا کہ عید میلا د النبی کے مو قع پر قیا م امن ،بجلی کی بلا تعطل فرا ہمی اور بلدیا تی سہو لیا ت کو یقینی بنا نا حکو مت و انتظامیہ کی بنیا دی ذمّہ داری ہے جس میں کسی بھی قسم کی کو تا ہی نہ برتی جائے ۔ علاوہ ازیں آج ملک بھر میں عام تعطیل کا بھی علان کیا گیا ہے۔