counter easy hit

مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے ،جاویدسدھوال

 jauydsdual

jauydsdual

پیرس(نمائندہ خصوصی)نواز مودی سرکار کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔حکمران اپنا کاروبار بچانے کیلئے کشمیر کو پس پشت ڈال رہے ہیں۔کشمیر میں ہر روز بیگناہ کشمیریوں کے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جاویدسدھوال چیف آرگنائزر مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ سیکڑوں نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ہے لیکن ہمارے حکمرانوں کی جانب سے کوئی آواز بلند نہیں کی گئی۔حکمرانوں کو اپنے کاروبار کشمیریوں کی جان سے زیادہ عزیز ہیں لیکن حکمران یاد رکھیں کہ تحریک انصاف کشمیری عوام کی آواز ہر فورم پر بلند کرتی رہے گی اور بہت جلد کشمیر ایک آزاد اور خود مختار خطے کی صورت میں ابھرے گا۔