مسلم لیگ فرانس کے سابق صدر جناب جاوید بٹ صاحب کی ضیا اللہ قریشی کے صاحبزادے کے ولیمہ میں شرکت اور وزیر مذہب امور سردار محمد یوسف کیساتھ ملاقات اور کامیاب حج پالیسی اور مناسب انتظامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا
اسلام آباد؍پیرس(نمائندہ خصوصی) فرانس کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق صدر جناب جاوید اختر بٹ صاحب نے اسلام آباد میں وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف صاحب کے ہمراہ لیگی راہنما ضیا اللہ قریشی کےصاحب زادے کی دعوت ولیمہ میں شکت کی۔
اس موقع پر جناب جاوید بٹ صاحب نے ممتاز مسلم لیگی شخصیات اور سیاسی و کاروبای شخصیات کیساتھ بھی خصوصی ملاقات کی جن میں گرین پاکستان پروگرام کے چیف ایگزیکٹو جنا ب ڈاکٹر جمال ناصر، سیور فوڈز کے مالک حاجی مبین صاحب ، لطیف انڈسٹریز کے مالک اعجاز صاحب شامل ہیں۔