حکومت نے تاجر، صنعتکار،مزدور غریب عوام اور طالبعلموں تک کو ترقی سے روک کر مایوس کیا ہے، جاوید بٹ
پیرس؍اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر اور فرانس اورگوجرانوالہ کے فاسٹ فوڈ اور کیٹرنگ بزنس کے بے تاج بادشاہ جاوید بٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو بھوکوں مرنے کیلئے چھوڑ دیا ہے۔ نہ صرف عوام بلکہ تاجر صنعتکار، مزدور سب متاثرین میں شامل ہوچکے ہیں۔
ہ حکومتی 100دن کا پلان غریب مکائو ۔بھوکے سو جائوپلان میں تبدیل ہو چکا ہے۔ ہر بات پر یوٹرن لینا حکمرانوں کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔موجودہ حکومت کی ناکامی پوری طرح عیاں ہو چکی ہے ،حکومت کے پاس ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کوئی پروگرام نہیں ۔نیا پاکستان بنانے والوں نے زندگی کے ہر طبقہ سمیت ملک کے تاجر،صنعتکار ،مزدور اورغریب عوام کو مایوس کر دیا ہے ۔
یہ بات مسلم لیگی رہنما جاوید بٹ نے ایڈیٹر یس اردو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔سابق صدر مسلم لیگ ن فرانس نے کہا کہ نا تجربہ کاری کی وجہ سے ملکی معیشت کا جنازہ نکل چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر آنیوالوں نے غریب مزدور کی معاشی بد حالی کی تبدیلی ثابت کر دی ہے