لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)راہنماء پاکستان تحریک انصاف وسابق امیدوارکونسلروارڈنمبر11جاویدبٹ نے کہاہے کہ وارڈکے عوام سے ہمارارشتہ کونسلرشپ کا محتاج نہیں ،ہم عوام میں سے ہیں اور عوام کا دردمحسوس کرتے ہیں اور عوام کے مسائل حل کرنااپنافرض سمجھتے ہیں،انہوں نے کہاکہ سادات خاندان کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفرجاری رکھیں گے ،انہوں نے کہاکہ ہماراوارڈکے عوام سے کبھی نہ توٹنے والارشتہ ہے ،اور وارڈکے عوام نے ہمیشہ ہماراساتھ دیاہے۔