counter easy hit

شریف برادران کی اصولی سیاست اورعوامی خدمت موجود ہ سیٹ اپ کی سب سے بڑی کمزور ی ہے ، جاوید بٹ

شریف برادران کی اصولی سیاست اورعوامی خدمت موجود ہ سیٹ اپ کی سب سے بڑی کمزور ی ہے ، جاوید بٹ

پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید بٹ نے کہا ہے کہ موجودہ سیٹ اپ جسے چلانے میں حکومت گوناگوں مشکلات کا شکار ہے اور وہی باتیں جن پر تنقید کیا کرتی تھی آج اس سے وہی سب کچھ سرزد ہورہا ہے۔

وزرا کی فوج ظفر موج کے باوجود نتیجہ صفر رہا ۔ آئی جی سے لے کر ڈی پی او سب کو پریشان کر کے رکھا گیا ہے سب کے تبادلے فرعون بن کر کیے جا رہے ہیں اب تو وزرا اورسینیٹرز کی ہمت اتنی بڑھ چکی ہے کہ وہ ذرا ذرا سی بات پر غریب مزدوروں کو پورے خاندان سمیت جیل بھجوا دیتے ہیں ۔

فرعونیت کی سب سے بڑی مثال یہی ہے کہ ایک ہی رات میں ایف آئی آر کٹوا کر ایک سینیٹر کا بیٹا غریب مزدور خاندان کو جیل تک بھجوا دیتا ہے اور عورتوں بچوں کو سخت نتائج کی دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں اور موصوف وزیر مملکت برائے داخلہ صرف اپنے سینیٹر کے فارم ہائوس کا چکر تو لگاتے ہیں مگر غریب کو انصاف دلوانے کا وعدہ کر کے مزدور کے گھر جانا بھی گوارا نہیں کرتے۔

JAVED BUTT, EX-PRESIDENT, PML N, FRANCE, JAVED BUTT, SAID, SHARIEF BROTHERS, ARE, WEAKNESS, OF, PAKISTANI, POLITICS