counter easy hit

کشکول ہاتھ میں لیے اماراتی وفد کو پروٹوکول، تبدیلی سرکار نے اپنا تھوکا چاٹ لیا، جاوید بٹ

کشکول ہاتھ میں لیے اماراتی وفد کو پروٹوکول، تبدیلی سرکار نے اپنا تھوکا چاٹ لیا، جاوید بٹ

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر اور گوجرانوالہ کیٹرنگ کے سی ای او جاوید بٹ نے کہا ہے کہ تبدیلی حکومت اینٹی پروٹوکول سے ریڈ کارپٹ تک پہنچ چکی ہے۔ اماراتی شہزادوں کے سامنے کشکول ہاتھ میں لئے تبدیلی وزیراعظم نے اپنا تھوکا چاٹ لیا۔ اب وہ دن دور نہیں جب تبدیلی حکومت انہی شہزادوں کو تلور کے شکار بھی کروایا کریگی۔ اینٹی پروٹوکول کا ملمع اتر چکا اب تمام خلعتیں اترتی جارہی ہیں۔ عوام پہچان چکے ہیں تبدیلی کے دعوے جھوٹ نکلے۔ حکومت نے دو وی آئی پی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے، کل تک پوری حکومت وی آئی پی کلچر کے خلاف تھی مگر آج صدر اور وزیر اعظم تو دور کی بات، وزرا کی پی اے اور منشی بھی پروٹوکول میں گھوم رہے ہیں۔

عمران خان کی آمد پر سڑکیں بند اور قطار در قطار گاڑیوں کے پروٹوکول کوئی اچنبھے کی بات نہیں رہی۔ غریبوں کی سواری کی حالات کو تباہ کر کے مرعات یافتہ طبقے کو خوش کیا جارہا ہے۔جاوید بٹ کا مزید کہنا تھا شیخ رشید کی 90 کی دہائی میں جیل سے چیخیں پورا پنڈی سنتا تھا، موصوف ہر دور ہر جماعت کا لاوڈ اسپیکر ہوتے ہیں۔

روالپنڈی کے میراثی بھی شیخ رشید سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔کیوں کہ انکا مافیا کراچی سے پنڈی تک ٹکٹوں کو بلیک مارکیٹنگ کررہا ہے۔ ہم وفاق سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آمریت کے پروردہ شخص جو آج وزیر ریلوے بھی ہے ان پر ٹریکر نصب کر کے ان کی خاص مصروفیت پتہ کروائی جائیں کہ کس نے کیا سبق پڑھایا اور کیوں پڑھایا۔

javed butt, EX-PRESIDENT, PMLN, FRANCE