تحریک انصاف کی حکومت نے نئے پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کی بجائے یو ٹرن لینے کے علاوہ ابھی تک کچھ نہیں کیا، جاوید بٹ
پیرس (نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ رپورٹ) مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید بٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے نئے پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کی بجائے یو ٹرن لینے کے علاوہ ابھی تک کچھ نہیں کیاآج تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ پریشانی سے دوچار ہیں۔ حکومت عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہو چکی ہے۔بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یس اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
بجلی و گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ‘ کاروبار زندگی مفلوج‘ گھنٹوں بجلی بند ش سے گھریلو کاروباری زندگی مفلو ج ہوگئی ہے، بجلی کی گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جسکا دورانیہ کئی گھنٹے سے تجاوز کر گیاہے