پیرس (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید بٹ نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کیخلاف عدالتی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور ابن الوقت حکومت قائد اعظم ؒ کی طرح ہمارے عظیم قائد کی سانسوں پر بھی جبرکرکے انہیں ختم کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اتنے ظلم کئے جائیں جتنے کل بر داشت کئے جائیں۔ موجودہ حکومت نے نواز شریف پر ظلم و ستم کی انتہا کردی۔ نواز شریف کو بیمار بیوی کی تیمارداری کی بھی اجازت نہ دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر اتنے ظلم کیے جائیں جتنے کل برداشت کیے جائیں۔ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے ملک کا بیڑہ غرق ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جس طرح احتساب کیا جا رہا ہے اس کے خلاف ہیں۔ یہ احتساب نہیں دیوار سے لگایا جارہا ہے۔
کسی بھی قوم کسی بھی مذہب میں ایسا ظلم و ستم روا نہیں کہ آپ اپنے قائدین کی سانسیں گنیں اور انہیں جیلوں میں مرنے پر مجبور کریں۔ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سوچتی ہے اس طرح وہ شریف برادران کا نام ختم کرسکیں گے تو وہ ان کی بھول ہے۔ پنجاب میں دوسرے دفعہ پیدا ہو کر بھی شہباز شریف جتنی خدمت نہیں کرسکتا اور نہ ہی میاں محمد نواز شریف کو کوئی شکست دے سکتا ہے۔