شیر پنجاب رانا ثنائ اللہ مسلم لیگ ن کا حفاظتی حصار، اسے توڑنے بزدلانہ وناکام کوشش کی جارہی ہے، جاوید بٹ
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے سابق صدر جاوید بٹ نے رانا ثناءالله ( صدر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب) کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناءالله ( صدر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب) مسلم لیگ ن کا حفاظتی حصآر ہیں اسے توڑنے کی بزدلانہ اورناکام کوشش کی جارہی ہے جو بالاآخر ناکامی سے دوچار ہوگی۔
رانا ثناءاللہ کی گرفتاری لاقانونیت اور سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، رانا ثناء اللہ کو فوری طور پر مجاز عدالت میں پیش کیا جائے اور بتایا جائے کہ ان پر کیا الزام ہے؟ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری میں عمران خان کا ذاتی عناد کھل کر سامنے آگیا ہے۔
انہوں نے ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم کے حکم پر اداروں کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کی ایک اور گھناونی مثال آج قائم کی گئی کبھی نیب، کبھی نیب ٹو اور کبھی اے این ایف کو سیاسی مخالفین کو گرفتار کرنے اور دباؤ میں لانے کے لئے استعمال کرنا افسوسناک ہے۔