پاکستان کی سب سے بڑی حقیقت محترم جناب میاں محمد نواز شریف ہیں، ملک دشمنوں کیلئےہارڈ لائنر ہیں، جاوید اختر بٹ
پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جناب جاوید اختر بٹ نے جی ٹی روڈ ریلی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے انسانی سمندر نے ثابت کر دیا ہے کہ محترم قائد میاں محمد نواز شریف ملکی سیاست کی سب سے بڑی حقیقت ہیں ، اور مخالفین کے دعوئوں اورجمہوریت کا راگ الاپنے کی کوئی حیثیت نہیں کیونکہ ان کی حیثیت ایک پریشر گروپ سے زیادہ کچھ نہیں ۔
، لیگی رہنماء کارکنوںکے ساتھ قدمسے قدم ملا کر چلیں گے، مری روڈ پر لیگی متوالوں کا جوش دیدنی تھا، انہوں نے اپنے قائد کو شدید گرمی اور حبس کے باوجود خوش آمدید کہتے ہوئے شاندار آتشبازی کی، خوب نعرے لگائے اور بھنگڑے ڈالے،عوام کی محبتوں نے قافلہ کئی گھنٹے بعد بھی جی ٹی روڈ پر نہیں پہنچنے دیا، مسلم لیگ ن کے سربراہ پر ہر شہر فدا ہےانشااللہ اسی طرح ہر شہر میں قیام اور ریلی اسی طرح جاری رہےگی