پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید اختر بٹ نے کہا ہے کہ ساہیوال جلسہ ایک لینڈ مارک ہے جو ثابت کرتا ہے کہ ریموٹ علاقے ہی نہیں رورل ایراز میں بھی عوام ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کیلئے جاگ چکی ہے ۔
قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف اور دختر پاکستان محترمہ مریم نواز صاحبہ نے مینار پاکستان سے بڑا جلسہ کر کے لاڈلوں کے ساتھ ساتھ ان کے آقائوں کی نیندیں بھی حرام کردی ہیں۔ جلسے میں قائد پاکستان نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان کے بکائو مال ہونے کی وجہ سے انہیں پاکستان قوم کیلئے بے اعتبار قرار دیا ہے۔ شیر شیر ہوتا ہے وہ جہاں بھی ہو۔