پیرس (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید بٹ نے ایم این اے پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گجرات عابد رضا کو مقدمہ فوجداری میں باعزت بری ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے ان کو سرخرو کردیا۔
یقیناً حلقے کے غریب عوام ان کے ساتھ تھے اور ان کیلئے دعا گو تھے ان کو کچھ بھی نہیں ہوسکتا تھا۔ اللہ پاک نے ان کو سرخرو کر کے عوام کی خدمت کا دوبارہ موقع دیا ہے۔
سابق صدر مسلم لیگ ن اور ممتاز سیاسی سماجی شخصیت جاوید بٹ نے کہا ہے کہ ہم ہر قسم کے حالات میں چوہدری عابد رضا کوٹلہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان پر پہلے بھی کئی امتحانات آئے جن میں سرخرو ہوئے اللہ تعالیٰ کی مدد سے اس امتحان سے بھی سرخرو ہوئے۔