counter easy hit

شہباز شریف کے اہلخانہ کے گھر نیب چھاپہ انتہائی افسوسناک، محترم شہباز شریف سے زیادہ پنجاب کی خدمت تاریخ میں کسی نے نہیں کی، جاوید بٹ 

شہباز شریف کے اہلخانہ کے گھر نیب چھاپہ انتہائی افسوسناک، محترم شہباز شریف سے زیادہ پنجاب کی خدمت تاریخ میں کسی نے نہیں کی، جاوید بٹ

پیرس (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر اورممتاز کاروباری شخصیت جاوید بٹ نے کہا ہے کہ عظیم لیڈر محترم شہباز شریف جیسا ایماندار اور جانفشاں لیڈر تاریخ میں کوئی نہیں گزار ۔ پنجاب کی جتنی انہوں نے خدمت کی وہ تاریخ میں ایک مثال ہے ۔ ان پر جھوٹے مقدمات کے بعد ان کے اہلخانہ کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ جن خواتین کا سیاست میں کوئی عمل دخل نہیں ان کو مقدمات میں گھسیٹنا انتہائی قبیح فعل ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست پر 90 کی دھائی کے مہیب سائے چھارہے ہیں جن سے انتقام کی بو آتی ہے اور ایسا انتقام کہ گھریلو عورتوں اور بچیوں پر نیب کے قوانین کا استعمال انتہائی افسوسناک بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی کوئی حد نہیں حکومت عوامی مسائل کی طرف نہیں آرہی بلکہ پورے ملک کی عوام اور تمام طبقات سے یکساں انتقام لے رہی ہے۔ عوام پاکستتان پریشان بلکہ نفسیاتی مریض بنتے جارہے ہیں کہ اب ملک کس طرف جارہا ہے۔عوام انتظار میں تھے کہ ہم ورلڈ بنگ کے چنگل سے آزاد ہو جائیں گے،مگر ورلڈ بنک نے”سوسال کا پاکستان “نامی پروگرام دے دیا ہے اس میں چمڑی عوام کی ادھیڑی جائے گی حکومت آمدنی کے ذرائع پیدا کرنے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے۔ بلکہ عوام کی آمدنی اورچھوٹے کاروبار بھی ختم ہوتے جارہے ہیں ۔  اللہ تبارک وتعالیٰ پاکستان اور عوام پاکستان کا حامی وناصر ہو۔

Javed Butt, ex-president, PMLN, France, condemned, raid, on, shehbaz sharief, family, by, NAB

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website