counter easy hit

جاوید بٹ سابق صدر مسلم لیگ فرانس کی گورنر پنجاب رفیق رجوآنہ سے ملاقات اورشاندار ترقیاتی کاموں پر لیگی قیادت کو خراج تحسین

جاوید بٹ سابق صدر مسلم لیگ فرانس کی گورنر پنجاب رفیق رجوآنہ سے ملاقات اورشاندار ترقیاتی کاموں پر لیگی قیادت کو خراج تحسین

JAVED, BUTT, EX-PRESIDENT, PMLN, FRANCE, MEET, GOVERNOR, RAFIQ RAJWANA, FOR, CONDOLENCE, ON, DEATH, OF, HIS, NEPHEW,اسلام آباد(یس اردو نیوز) مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدراورسی پیک کیلئے وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے فرانس جاوید بٹ   نے آج پنجاب ہائوس اسلام آباد میں گورنر پنجاب ملک رفیق رجوآنہ سے خصوصی ملاقات کی اورسی پیک اور دوسرے اہم منصوبوں کے اعلان پر شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ جاوید بٹ نے گورنر پنجاب کو سی پیک پر اوورسیز پاکستانیوں کو دی گئی بریفنگ اور ان کے تاثرات سے آگاہ کیا ۔ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے حکومت کے ریکارڈ ترقیاتی کاموں پر لیگی قیادت کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

جاوید بٹ نے گورنر پنجاب ملک رفیق رجوآنہ سے  کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔اور اس کیلئے وزیر اعظم نواز شریف کی کوششوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے مخالفین کی ہرگھٹیہ سے گھٹیہ چال کے جواب میں انتہائی حکمت عملی سے مقابلہ کیا اور سر بلند ہی رہے ، ملاقات میں ملکی ، سیاسی صورتحال اور مسلم لیگ ن اوورسیز کی کارکردگی پر  تبادلہ خیال کیا گیا ۔جاوید بٹ نے گورنر سے  ملاقات میں سیاسی بحران اور اس کے حل کے حوالے سے فرانس میں مقیم لیگی کارکنوں کے جذبات سے بھی آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب ملک رفیق رجوآنہ نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن پاکستان کے تابناک مستقبل کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں  اورملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مسلم لیگی رہنما جاوید بٹ  نے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ڈیڑھ گھنٹہ تفصیلی ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اہل سیاست کو ضرور سیاست کرنی چاہئے لیکن ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی ان کے ایجنڈے کا بنیادی نقطہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی خوش آئند پہلو ہے کہ اب ملک ترقی و خوشحالی اور آسودگی کی جانب گامزن ہو چکا ہے ۔ جمہوری ادارے مضبوط ہورہے ہیں اور جمہوریت کا پہیہ رواں دواں ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہئے جو ملک کے استحکام کے لئے نقصان دہ ثابت ہو۔ گورنر نے کہا کہ ہم پہلے دن سے عدلیہ کا احترام اور ان کے فیصلوں کو من و عن تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کو بھی بے مقصد احتجاج اور بے بنیاد الزامات سے باہر نکل کر عدلیہ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔
اس موقع پر جاوید بٹ نے کہا کہ پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے اور مَیں ان کے سیاسی اور جمہوری سوچ کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایک بار پھر  ’’ڈنگ ٹپاؤ سیاست‘‘ کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد وزیر اعظم محمد نواز شریف سیاست میں خدمت، شرافت اور عظمت کے قائل ہیں اُن کی زبان سے آج تک بدترین مخالفوں کے لئے نازیبا الفاظ نہیں کہے گئے۔

JAVED, BUTT, EX-PRESIDENT, PMLN, FRANCE, MEET, GOVERNOR, RAFIQ RAJWANA, FOR, CONDOLENCE, ON, DEATH, OF, HIS, NEPHEW,

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website