جاوید بٹ سابق صدر مسلم لیگ فرانس کی گورنر پنجاب رفیق رجوآنہ سے ان کے بھانجے الیاس رجوآنہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی
اسلام آباد(یس اردو نیوز) مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدراورسی پیک کیلئے وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے فرانس جاوید بٹ نے آج پنجاب ہائوس اسلام آباد میں گورنر پنجاب ملک رفیق رجوآنہ سے ان کے جواں سالہ بھانجے ملک الیاس رجوانہ کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات اور مغفرت کی دعا کی۔جاوید بٹ نے کہا کہ ملک الیاس رجوانہ مسلم لیگ(ن) کے صف اول کے سر گرم رکن تھے،اس موقع پر دیگر لیگی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔
جاوید بٹ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور اس کے درجات کو بلند کرے۔ جواں سالہ ملک محمد الیاس رجوانہ کی وفات خاندان کے لئے ایک بہت بڑا صدمہ ہے، اللہ تعالیٰ اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت وحوصلہ دے اورلواحقین کو صبرِ جمیل دے۔اس موقع پر مرحوم کے ۔