counter easy hit

پاکستانی تارکین وطن کا بھی مردان یونیورسٹی واقعہ پر شدید غم و غصہ کا اطہار، سابق صدر مسلم لیگ ن فرانس جاوید بٹ کی گورنر خبیر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا سے خصوصی ملاقات اور مردان یونیورسٹی میں طالبعلم کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ

پاکستانی تارکین وطن کا بھی مردان یونیورسٹی واقعہ پر شیدد غم و غصہ کا اطہار، سابق صدر مسلم لیگ ن فرانس جاوید بٹ کی گورنر خبیر پختونخواہ  اقبال ظفر جھگڑا سے خصوصی ملاقات اور مردان یونیورسٹی میں طالبعلم کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ

اسلام آباد؍پشاور(یس اردو نیوز) سابق صدر مسلم لیگ ن فرانس جاوید بٹ نے آج  گورنر خبیر پختونخواہ جناب اقبال ظفر جھگڑا سے خصوصی ملاقات کی اور مردان یونیورسٹی میں طالبعلم کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا پرزور مطالبہ کیا۔  جاوید بٹ نے گورنر سے اس اندوہناک واقعہ پر ملزموں کو عبرت ناک سزا دنیے کا مطالبہ کیا تاکہ آنئدہ کوئ واقعہ نہ ہو گورنر صاحب نے مسلم لیگی راہنما جاوید بٹ سے وعدہ کیا کہ انشاالہ ملزموں کو کیف کردار تک پچا نے میں کوی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ اور مجرم  سزا سے نیں بچیں گے۔ وزیر اعظم پاکستان اور ہر طبقے نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اور اوورسیز لیگی راہنما بھی اس پر خاموش نہ رہے اور مسلم لیگ کے سابق صدر جاوید بٹ نے سب سے پہلے اس سلسلے میں گورنر کے پی کے سے آج ملاقات کی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے واقعہ کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے اس کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جس پر گورنر کے پی کے نے انہیں یقین دلایا کہ اس ایشو کا وزیر اعظم پاکستان نے خود نوٹس لیا ہے اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پوری قوم کو اس واقعے کی مذمت پر یکجا کیا ہے
اس پر جاوید بٹ اور ان کے وفد نے گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا کا شکریہ ادا کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی

واضح رہے کہ چندروز قبل عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشتعل ہجوم نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے الزام میں  تشدد کرتے ہوئے شعبہ صحافت کے طالب علم مشال خان کو ہلاک کردیا تھا طالب علم کے اس بہیمانہ قتل کی گونج پوری دنیا میں سنائی دی گئی اور ہرجانب سے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

JAVED, BUTT, EX-PRESIDENT, PMLN, FRANCE, MEET, GOVERNOR,KPK, IQBAL ZAFAR JHAGRA, FOR, CONDOLENCE, ON, MURDER, OF, STUDENT, AT, WALI,KHAN, UNIVERSITY,AND, DEMANDED, INVESTIGATION, TO, PUNISH,THE, RESPONSIBLE,

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website