پیرس ( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید بٹ نے یوم دفاع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ستمبر 1965 یادگار دن جو رہتی دنیا تک مثال ہے جب نہتی عوام اپنے بہادر افواج کے شانہ بشانہ کئی گنا طاقتور دشمن کے سامنے سینہ سپر ہوگئی۔ ہپ اسلام سے مضبوط وابستگی کے ساتھ ساتھ بانی پاکستان کی پالیسی اور سوچ ہے جس کی بنیاد پر ان کے حوصلے بلند ہی رہتے ہیں ۔ تاریخ پاکستان کا ہر طالب علم بانی پاکستان کے اس فرمان کو کبھی نہیں بھول سکتا جو انہوں نے ملک کے دفاع کے حوالے سے کیا تھا، 22 جنوری 1948ء دلاور جہاز کے افتتاح کے موقع پر قائد اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا :”پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے میں آپ میں سے ہر ایک کو اپنی الگ الگ جگہ انتہائی اہم کردار ادا کرنا ہے، اس کے لئے آپ کا نعرہ یہ ہونا چاہئے کہ ایمان، تنظیم اور ایثار۔ آپ اپنی تعداد کے کم ہونے پر نہ جائیے، اس کمی کو آپ کی ہمت و استقلال اور بے لوث فرض شناسی سے پورا کرنا پڑے گا کیونکہ اصل چیز زندگی نہیں ہے بلکہ ہمت، صبر و تحمل اور عزم مصمم ہیں جو زندگی کو زندگی بنا دیتے ہیں۔“