اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر راہنما اور سابق صدر جناب جاوید اختر بٹ نے ختم نبوت ﷺ کو ایمان کا حصہ قرار دیتے ہوئے پیرس سے خصوصی طور پر تشریف لا کر تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے دھرنے میں شرکت کی اور شرکاکے ساتھ دن گزارا۔ جاوید بٹ نے تحریک لبیک یارسول اللہ کے قائدین اور پاکستان کے مختلف حصوں سے آئے دھرنے میں شریک لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے جذبات اور شدید سردی میں ختم نبوت ﷺ کیلئے آرام وآسائش چھوڑ کر ان کے احتجاج کے جذبے کو سراہا ۔ محترم جاوید بٹ نے دھرنے کے شرکا کے ساتھ وقت گزارااور دھرنے کی لائیو کوریج بھی کی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ لائیو کوریج میں دھرنے کے شرکائ کی کثیر تعداد دیکھی جاسکتی ہے اور محترم جاوید بٹ ان کے درمیان موجود ہیں
https://www.facebook.com/javed.butt.712714/videos/2006866149536352/
https://www.facebook.com/javed.butt.712714/videos/2006866082869692/
https://www.facebook.com/javed.butt.712714/videos/2006863272869973/
https://www.facebook.com/javed.butt.712714/videos/2006855676204066/
۔
مسلم لیگ ن کے سینئر ترین راہنما اور میاں محمد نواز شریف کے معتمد ساتھی جاوید اختر بٹ نے حکومتی پالیسیوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے عشق رسول ﷺ کو ترجیح دی اور اپنے مذہبی جوش و جذبے کو مقدم جانتے ہوئے آئین میں ختم نبوت کی شق کو نقصان پہچانے کی کوشش کے خلاف اٹھنے والی آواز تحریک لبیک یارسول اللہ کی تائید کی اور اس عزم کے ساتھ پیرس سے پاکستان تشریف لائے تاکہ وہ اپنی پارٹی قیادت کو اس سلسلے میں فرانس میں مقیم پاکستانیوں کے جذبات سے آگاہ کر سکیں اور پارٹی کی سینئر لیڈر شپ خصوصاًمیاں محمد نواز شریف کو اس موقف پر قائل کر یں کہ دھرنے کے شرکائ کے مطالبات پر نظر ثانی کی جائے اور اس مذموم کوشش میں شریک ذمہ داروں کو قرارواقعی سزا دی جائے۔