counter easy hit

نیازی حکومت کی ٹرمپ ومودی کیساتھ کشمیر پرساز باز نے ثابت کردیا، میاں نواز شریف کوسلامتی کونسل میں کشمیری حریت پسندوں کیلئے بھرپورآواز اٹھانے کی سزا ملی، جاوید بٹ

نیازی حکومت کی ٹرمپ ومودی کیساتھ کشمیر پرساز باز نے ثابت کردیا، میاں نواز شریف کوسلامتی کونسل میں کشمیری حریت پسندوں کیلئے بھرپورآواز اٹھانے کی سزا ملی، جاوید بٹ

پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر اورنظریاتی راہنما جاوید بٹ نے مقبوضہ کشمیر سے آئینی ریاستی سٹیٹس کے خلاف بھارتی شب خون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور میاں محمد نواز شریف نے اپنے تین ادوار میں کشمیر ایشو کو صف اول پر رکھا اور اس کیلئے بھرپور جدوجہد کی ۔ مگر آج جب بھارتی ہٹ دھرمی سامنے آئی اورسلیکٹڈ وزیراعظم بھیگی بلی بنے رہے اس پر میاں محمد نواز شریف کے تختہ الٹنے کی ساری کہانی اور اس کے پیچھے چھپی منافقت کی داستان واضح ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پر حکومت کی مجرمانہ غفلت اس بات کی عکاس ہے کہ   نیازی حکومت امریکی دورے کے دوران ٹرمپ اورمودی کیساتھ کشمیر پر سودے بازی کر چکی ہے اور اس نے چند ٹکوں کے عوض کشمیری وپاکستانی عوام کی خواہشات، حریت پسند جدوجہد آزادی اور قربانیوں کا سودا کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ایشو پر وزیراعظم کی سست روی ساری کہانی بیان کر رہی ہے اگر حکومت اس ایشو پر بزدی دکھائے گی تو غیور پاکستانی وکشمیری عوام انھیں عبرت کا نشان بنا دینگے۔

javed butt, ex-president, pmln, France, says, niazi , govt, malignancy, on, Kashmir, issue, told, the, truth, about, nawaz, ousted

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website