تحریک انصاف کااصل چہرہ پوری دنیا نے دیکھ لیا، انتہائی شریف اور سادہ لوح سیاستدان کی بے حرمتنی سے تحریک انصاف نے ساری حدیں پار کرلی ہیں، جاوید بٹ
پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید اختر بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کا اصل چہرہ کھل کر پوری دنیا کے سامنے آچکا ہے اور آج انہوں نے ساری حدیں پار کرلی ہیں، انتہائی سادہ لوح اور شریف سیاست دان شاہد خاقان عباسی کی بیحرمتی کی گئی جنہوں نے کبھی کسی کی مخالفت میں بیان نہیں دیا ، جبکہ شرابی کبای انصافینز جو کہ شراب کو دیسی شہد ظاہر کر کے اسمبلی میں لاتے ہیں نے بد تہزیبی اور بد کرداری کی ساری حدیں پھلانگتے ہوئے تمام روایات کوپامال کر دیا ہے