counter easy hit

یہ گیم اب ایک دو ماہ سے زیادہ نہیں چل سکے گی اور اگر یہ چلی تو پھر یہ ملک چلنے کے قابل نہیں رہے گا۔۔۔۔۔ جاوید چوہدری نے ایک نہیں کئی واقعات بیان کر کے پکی پیشگوئی کر دی

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار جاوید چوہدری اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔وہ دکھی تھے‘ وہ چلتے چلتے بولے ’’ ہم وہ کام کر رہے ہیں جس کے لیے ہمیں بھرتی کیا گیا تھا‘‘ میں حیرت سے ان کی طرف دیکھنے لگا‘ وہ بولے ’’ ہم سو لوگ ہیں‘ 24وفاقی وزیر‘4 وزیرمملکت‘15 معاون خصوصی اورپانچ مشیر ہیں اور ہم اگر پنجاب اور خیبر پختونخوا کی  خصوصی ٹیموں کو بھی شامل کر لیں تو ہم سو پورے ہو جاتے ہیں۔ ہمارے پاس مختلف محکموں کے قلم دان ہیں لیکن ہمارا اصل کام قوم کو یہ بتانا ہے ملک کی پچھلی دونوں حکومتیں بے ایمان اور نااہل تھیں اور آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کرپٹ ہیں اور ہم پورے ایک سال سے اپنا یہ کام کر رہے ہیں‘‘ میں نے ہنس کر عرض کیا ’’کیا حکومت نے اس معمولی سے کام کے لیے سو عظیم دماغ رکھے ہوئے ہیں‘‘ وہ بھی ہنس کر بولے ’’ہاں اور ہم میں سے جس دن جس کی پرفارمنس اچھی نہیں ہوتی اس دن اس کی ٹھیک ٹھاک چھترول ہوتی ہے۔ ہمیں اس دن بلا کر کہا جاتا ہے تمہیں جمہوریت اور افہام و تفہیم کے بڑے مروڑ اٹھ رہے ہیں‘ تمہیں آج کل بہت مذاکرات آ رہے ہیں اور تم ان سے بہت بڑھ بڑھ کر مل رہے ہو اور وہ بے چارہ شرمندہ ہو جاتا ہے‘‘ میں خاموشی سے سنتا رہا‘ وہ بولے ’’مجھے ایک سال ہوگیا۔ میرے ضمیر پر بوجھ ہے‘ میں نے اس ایک برس میں چور چور اور کرپٹ کرپٹ کے سوا کچھ نہیں کیا‘ میرا محکمہ اس دوران تباہ ہو گیا مگر میرے پاس اسے سنبھالنے کے لیے وقت ہی نہیں ‘ میں کیا کروں‘ میں ڈپریشن میں چلا گیا ہوں‘ مجھے اب نیند بھی نہیں آتی اور میں لوگوں کو فیس بھی نہیں کر پارہا‘‘ وہ تیز ہو گئے‘ میں بھی ان کے قدموں کے ساتھ قدم ملانے لگا‘

javed, chaudhry, in, his, column, described, future, situation, of, Pakistan, and, told, that, end, of, game, is, soon

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website