ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان تحریک انصاف آسٹریا کے سینئر راہنما جاوید اقبال کی صدارت میں پی ٹی آئی آسٹریا، سالزبرگ کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ کوآرڈینیٹر پاکستان تحریک انصاف آسٹریا عبدالسلام فرید، سینئر راہنما چودھری زبیر احمد، فاروق چیمہ اور دیگر ساتھیوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے ایجنڈا کے تحت باہمی اتفاق رائے سے ممبرشپ کمیٹی تشکیل دی گئی۔