پیرس (ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ق، فرانس کے چیف آرگنائزر جاوید سدھوال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ کی بد ترین بادشاہت نے صوبہ پنجاب اور ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، پنجاب بلدیاتی نظام سے محروم ق لیگ کی قیادت نے بلدیاتی نمائندوں کو مثالی اختیارات دیے ۔شریف برادران کو آنیوں جانیوں سے فرصت ہی نہیں تو عوام اور صوبے کی ترقی کے لئے کیا کریں گے