فرانس (نمائندہ خصوصی ) چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ق فرانس جاوید سدھوال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چوہدری برادران سیاست کے بے تاج بادشاہ ہیں اورپاکستانی سیاست کی روح کو سمجھتے ہیں ان کے بغیر پی ٹی آئی یا دوسری جماعتوں کااحتجاج یا دھرنا کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ چوہدری برادران پاکستان اور پاکستان کی غیور عوام کی خوشحالی چاہتے ہیں۔ پاکستان کے سیاسی حالات پر اس کی کڑی نظر ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کو بھی مواخذے تک صرف چوہدری برادران ہی اپنی فہم و فراست سے لاسکتے ہیں اگلا الیکشن پاکستان مسلم لیگ ق کا الیکشن ہوگا عوام تمام معاہدے کر کے بھاگنے والوں اور کرپٹ عناصر کا بائیکاٹ کریں گے