اورنج ٹرین بنانے والوں پر جھوٹے مقدمات اوربی آرٹی والوں کو چھوٹ پاکستان کی قسمت کے ساتھ مذاق ہے، شیخ جاوید طارق
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین ) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر شیخ جاوید طارق نے کہا ہے کہ اورنج ٹرین کے بنانے والوں پر جھوٹے مقدمات اور ان کی جائیدادوں کی ضبطی سے کیا پیغام دیا جارہا ہے کہ ملک سے باہر پیسہ لے جانے والے ٹھیک تھے اور جنہوں نے ملک میں ہی سرمایہ کاری کی اور ملک میں ہی اثاثے رکھے ان کو ایمانداری اور محنت سے کام کرنے کے باوجود انتقام کا نشانہ بنایا جائیگا۔ جبکہ بی آرٹی جیسے سفید ہاتھی منصوبے بنانے والوں اورعوام کے ٹیکسوں کا اربوں روپیہ ضائع کرنیوالوں کو کھلی چھوٹ ملتی رہیگی۔ ملک میں آئین و قانون کیساتھ بیہانک مذاق ہورہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک صوبے میں نیب مکمل طور پر غیر فعال ہے کیا اس صوبے میں فرشتے کام کر رہے ہیں بی آرٹی جیسے منصوبوں کے بنانے والوں کو کھلی چھوٹ پاکستان کی قسمت کیساتھ مذاق ہے عوام پاکستان ان لوگوں اور ان کے سرپرستوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔