counter easy hit

حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر ملک کے تاجر طبقہ کیساتھ جوسلوک کر رہی ہے اسکا خمیازہ دھائیوں تک غریب عوام کو بھگتنا پڑیگا، شیخ جاوید طارق

حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر ملک کے تاجر طبقہ کیساتھ جوسلوک کر رہی ہے اسکا خمیازہ دھائیوں تک غریب عوام کو بھگتنا پڑیگا، شیخ جاوید طارق

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر شیخ جاوید طارق نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پر چل کر ملک کو دھائیوں پیچھے دھکیل چکی ہے۔ حکومت کا لیا گیا سخت شرائط پرقرضہ عوام اور تاجر طبقہ کے خون پسینے  کی کمائی سے ہر ممکن پورا کرنے کیلئے ملکی سلامتی تک کو دائو پر لگا دیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کے ایجنٹ چیئرمین ایف بی آر اور گورنر سٹیٹ بنک ملک کے تاجروں اورعوام پر بھاری ٹیکسوں اورمہنگی بجلی ، گیس اورپٹرول کے ذریعے اپنا دیا ہوا قرضہ اس حکومت کے دوراقتدار میں وصول کر کے چھوڑے گی اور اس صورت میں تاجراپنے وسائل لٹا کر خالی ہاتھ رہ جائیں گے اورآئی ایم ایف کا پیٹ بھر تا رہیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اس ملک کے غریب عوام اور ہنرمندوں اورتاجرطبقہ کو جو دھائیوں تک مفلوک الحال رکھنے کے اقدامات کیے ہیں اس کے اثرات ہماری آنے والی نسلیں بھگتیں گی  ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر نااہل حکومت چند مہینے اور رہی تو ملک کی پیداواری صلاحیت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے

 

javed tariq sheikh, chief organizer, PMLN, France

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website