counter easy hit

پانامہ کیس کافیصلہ بالآخر عوام کی عدالت میں جانا ہے، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے مخالفین جاہلیت کے اعلٰی درجہ پر فائز ہیں جو دستور کے ناکام ہونے کی خواہش رکھتے ہیں، جاوید بٹ

پانامہ کیس کافیصلہ بالآخر عوام کی عدالت میں جانا ہے، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے مخالفین جاہلیت کے اعلٰی درجہ پر فائز ہیں جو دستور کے ناکام ہونے کی خواہش رکھتے ہیں، جاوید بٹ

پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابقہ صدر جاوید اختر بٹ نے کہا ہے کہ پوری قوم میاں محمدنواز شریف کی قیادت میں متحد ہو کر آگے بڑھ رہی ہے ، جبکہ چند لوگوں پر مشتمل جاہلوں کاٹولا اپنے مزموم عزائم کی تکمیل کیلئے جاہلیت کی ہر آخری حد پار کرتا جارہا ہے،

انہون نے کہا کہ ملک میں دستور موجود ہے جس کی آئینی حیثیت ہے اور ریاست کا دستور سپریم دستاویز ہے جسے کوئی جھٹلا نہیں سکتا اور جس کا محافظ وزیر اعظم ہوتا ہے، دستور کے مطابق وزیر اعظم پانچ سال کیلئے عوام کی طاقت پر سربراہ مملکت ہیں اور رہیں گے۔ اس صورت میں جاہلوں کا ٹولا چاہتا ہے کہ دستور ناکام ہو جائے جو کہ ایک ناممکن بات ہے۔ پانامہ کیس کا فیصلہ بالآخر عوام کی عدالت میں جانا ہے کیونکہ یہ زمانہ بدلا ہوا زمانہ ہے اس میں ججز سے لے کر ، آمروں تک، اور سیاستدانوں سے لے کر بیوروکریسی تک کوئی بھی دھونس اور دھاندلی کے ساتھ اپنے عزائم کی تکمیل نہیں کر سکتا۔ عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہے اور پانامہ کا فیصلہ بھی 2019 کے انتخابات میں عوام نے ہی کرنا ہے Javed,butt, EX-President, PMLN, France

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website