ساؤپاؤلو : برازیل میں ایک میوزک کنسرٹ کے دوران برقع پوش مسلم خاتون نے گٹار بجا کر سب کو حیران کر دیا.
ساؤپاؤلو میں ہونے والے میوزک کنسرٹ میں 42 سالہ جزال میری (Gisele Marie) نے گٹار پر ایسی پرفارمنس دی کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔
میری نے 2009 میں اپنے والد کے انتقال کے بعد اسلام قبول کیا لیکن پیدائشی طور پر جرمن کیتھولک ہونے کی وجہ سے آلات موسیقی ان کا اوڑھنا بچھونا ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق میری کا کہنا ہے کہ “لوگ مذہب پر پوری طرح عمل پیرا ایک مسلمان برقع پوش خاتون کو پروفیشنل انداز میں گٹار بجاتے دیکھنے کی توقع نہیں کرتے اور شاک میں آجاتے ہیں، کچھ لوگ متجسس ہوتے ہیں اور اسے دلچسپ خیال کرتے ہیں، کچھ کے خیال میں یہ “Cool” (اچھا) ہے لیکن بنیادی طور پر زیادہ تر لوگ اس پر حیران ہوتے ہیں”.
میری نے بچپن میں ہی کلاسیکل پیانو کی تربیت حاصل کی اور اب وہ ایک پیشہ ور گٹارسٹ ہیں۔
برقع میں ملبوس میری اپنے بھائیوں کے ہیوی میٹل بینڈ ” اسپیکٹرس” میں 2012 سے گٹار بجانے کا کام سرانجام دے رہی ہیں.