لندن (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات سے متعلق خواہش کی خبروں کی تردید کردی ہے ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف سے رابطے کی خبریں بے بنیا د ہیں ۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے ملاقات کی خواہش ظاہر نہیں کی او ر نہ ہی کوئی رابطہ ہوا ہے ۔اس سے قبل یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ جہانگیر ترین نے نواز شریف سے ملاقات خواہش ظاہر کی ہے ۔لندن میں موجودکوثر کاظمی نامی صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ شوگر سکینڈل میں نام آنے کے بعد جہانگیر ترین یہ کہہ کر لندن آئے کہ انہوں نے علاج کرانا ہے لیکن قصہ کچھ اور ہے ،کوئی غصہ اتارنا ہے ۔سابق وزیراعظم کو ملاقات کا پیغام بھجواتے ہیں ،وزیراعظم نے مشروط طور پر ملنے کی پیشکش کی لیکن پھر دونوں طرف سے خاموشی ،شائد شرائط ماننے والی نہیں ہے ۔نواز شریف نے کہا ک لندن میں میڈیا ٹاک کریں گے اور اپنے جرائم کا اعتراف کریں کس طرح آپ نے اٹھارہ کے الیکشن میں جہاز میں بیگ بھر کے لے کر گئے اور لوگوں کو خریدا ۔