اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی راہنما جہانگیر خان ترین نے نجی ٹی وی کے معروف پروگرام میں اپنے اوپر لگے ہوئے الزامات اور آٹا اور چینی کی وجہ سے عوامی مشکلات کے بارے میں سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے بہت سے الزامات کا سامنا کیا ہے اور اب انہوں نے اپنے دوستوں سے مل کر اہم فیصلہ کرلیا ہے۔
انہوں نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شوگرمل ایسوسی ایشنز کے اجلاس میں اپنے دوستوں کو مہنگی ہوتی ہوئی چینی کی وجہ سے بدترین الزامات کا سامنا کرنے پر حکومت کو سستی چینی مہیا کرنے کے بارے میں قائل کرلیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ ہر صورتحال میں ان کی طرف انگلیاں اٹھتی ہیں اس لئے اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ حکومت کو 70 روپے فی کلو کے حساب سے لاکھوں ٹن چینی مہیا کرینگے ۔ جس میں ان کی ملز کی طرف سے 67 روپے فی کلو کے حساب سے چینی مہیا کی جائیگی۔