اسلام آباد: جمائمہ کی جانب سے عمران خان کو مبارکباد کی ٹویٹ پر حامد میر بھی میدان میں آگئے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر عمران خان بھی افسردہ ہو جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کے بعد نتائج آنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میںعمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ نے عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پا 22 سال کے بعد ، ذلت ، مشکلات اور قربانیوں کے بعد آخر کارمیرے بچوں کے والد پاکستان کے اگلے وزیراعظم بننے جارہے ہیں۔عمران کی کامیابی خودپریقین اور شکست کے آگے سرتسلیم خم نہ کرنےکی بہترین مثال ہے ۔ جمائمہ کا کہناتھا کہ اب چیلنج اس بات کو یاد رکھنے کاہے کہ عمران خان سیاست میں کیوں آئے تھے؟ ، مبار ک ہو عمران خان ۔جمائمہ کے اس ٹویٹ پر معروف پاکستانی صحافی و تجزیہ کار حامد میر بھی سامنے آئے اور انہوں نے جمائمہ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جمائمہ آپ کو بھی مبارک ہو کیونکہ آپ نے عمران خان کی سیاست کی وجہ سے بہت کچھ برداشت کیا اور انکی ہر مشکل وقت میں مدد کی۔