counter easy hit

جمائما خان نے فلم بنانے کا اعلان کردیا، فلم کیلئے انھیں پاکستانی کی تلاش ہے

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)برطانیہ کے معروف سیاسی و کاروباری خاندان سے تعلق رکھنے والی وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے فلمسازی کے میدان میں بھی صلاحیتیں آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمائما گولڈ سمتھ اپنی پہلی رومانوی کامیڈی فلم کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ ماہ سے کرنے جا رہی ہیں۔ جمائما نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلم کی شوٹنگ کے بارے میں لکھا کہ یہاں تک پہنچنے کے لیے دس سال کا عرصہ لگا، اور اس دوران کئی ڈرافٹس لکھے گئے۔ فلم ’پیار کا اس سے کیا لینا دینا‘ کا اسکرپٹ جمائما کا تحریر شدہ ہے اور وہ خود ہی اس فلم کی پروڈیوسر بھی ہیں
سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجمائما نے ’آسامی خالی ہے‘ کا ایک نوٹس شیئر کیا ہے ، جس کے مطابق انہیں ایک برطانوی پاکستانی کی تلاش ہے۔ان کو اپنی نئی فلم کیلئے لندن میں مقیم ایسے پاکستانی کی تلاش ہے جو کپڑے سلائی کرنا جانتا ہو۔ جمائما نے لکھا کہ فیچر فلم کیلئے جدید فیشن کے ملبوسات بنانے کیلئے ایک لندن میں مقیم برطانوی پاکستانی کی تلاش ہے، اس کے پاس سلائی اور کمپیوٹر کی مہارت اور ڈرائیور کا لائسنس ہونا ضروری ہے۔

RECRUITMENT: Looking for London based British Pakistani to join the costume department on Working Title feature film. Fashion/costume graduate preferred but not essential. Must have sewing & computer skills & driver’s license. Please send enquiries/ CVs to: wlmcostumes@gmail.com

— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) November 9, 2020

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website