لندن : عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ بھی پاکستانی ٹیم کے چیمپئنز بننے پر خوش دکھائی دیں۔
Jemima’s also happy to happy Pakistan’s victory
چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ بھی پاکستان کی جیت پر خوش دکھائی دی اور لندن میں قومی ٹیم کی جانب سے شاندار کارکردگی دکھانے اور بھارت کو چیمپئزٹرافی میں آؤٹ کلاس کرنے پر جمائما خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان زندہ بادہ کی ٹوئٹ کرکے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔ واضح رہے پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں بھارت کو تاریخی شکست دیتے ہوئے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔