برمنگھم ( ایس ایم عرفان طاہر سے ) جیرمی کوربن کو عظیم برطانیہ کی حذب اختلاف اور دوسری بڑی قومی وسیاسی جماعت کا سربراہ بننے اور جیت کی خوشی میں لیبر پارٹی کے زیر اہتمام ایک تقریب کا اہتمام کونٹری کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر نے شرکت کی۔
تقریب کی میزبانی کے فرائض کرسٹین تھومس نے سرانجام دیے ۔ اس موقع پر معروف برطانوی مسلم آرگنا ئز یشن بنا ت المسلمین برطانیہ کی طرف سے لیبر پارٹی کے نومنتخب سربراہ کی جیت کے اعزاز میں خو بصورت کیک بھی کاٹا گیا۔
اس موقع پر Darrall Cozens سیکرٹری مقامی لیبر پارٹی و صدر ٹریڈ یو نین کونسل کوونٹری ، کونسلر رام لکھا او بی ای ،کرس یووٹ اعزازی سیکرٹری نیشنل یونین آف جرنلسٹس ( NUJ ) برطانیہ برمنگھم و کونٹری برانچ ، چیئرپر سن بنا ت المسلمین برطانیہ مسزسمیرا فرخ ، وائس چیئرپرسن بنات المسلمین برطانیہ انیلہ اسد ، ڈائر یکٹر بنا ت المسلمین برطانیہ ریحانہ شاہین ، Michael Lehane ، Sue Lehane ، سردار ضیاء محمود ، Frances ، Terry Crane ، David Gering Hasthorpe ، سوسن آسٹن اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے چیئرپرسن بنا ت المسلمین برطانیہ مسز سمیرا فرخ کا کہنا تھا کہ جیرمی کوربن کا بطور سربراہ لیبر پارٹی سامنے آنا خوش آئند بات ہے انہوں نے کہاکہ امید کی جا سکتی ہے کہ نومنتخب سربراہ لیبر پارٹی برطانیہ کی مضبوطی استحکام اور اسے مزید فعال بنا نے میں اپنا مثبت اور موئثر کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ پارٹی انتخابات کے دوران جو لیبر پارٹی کے قائدین اور کارکنان کے درمیان خلش پیدا ہوئی ہے اسے ترجیحی بنیا دوں پر ختم کرتے ہو ئے پارٹی کو ایک پیج پر لانا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی سربراہ کو چند گزارشات پیش کی جائیں گی جس میں سرفہرست پارٹی کے بعض اندرونی معاملا ت اور خرابیاں ہیں جس کی وجہ سے پا رٹی کو بے حدنقصان بھی پہنچ رہا ہے اوراس وجہ سے کارکنان نالاں ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ پا رٹی کا رکنوں کو چا ہیے کہ پارٹی کی مضبوطی اور اس میں اتفاق و اتحاد کے لیے مخلصانہ رویہ اختیا ر کریں ۔ اس موقع پر تقریب کی میزبان کرسٹین تھومس نے معزز مہمانان کا تقریب میں شرکت پر دلی طور پر شکریہ ادا کیا اور پارٹی کارکنان کی آراء تجاویز اور نیک خواہشات کو پارٹی سربراہ تک پہنچانے کا وعدہ بھی کیا تقریب کے اختتام میں شرکاء کو پر تکلف عشائیہ بھی پیش کیا گیا۔